تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:43

کابل: افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری ،10افغان فوجی ہلاک

جیو نیوز - کابل.......افغان صوبے لوگر میں امریکی فوج نے غلطی سے افغان فوجیوں کی بیرک پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ صبح سویرے صوبہ لوگرکے باراکی بارک ضلع میں کیا گیا، امریکی فوج نےافغان طالبان سمجھ کر افغان فوجیوں پر حملہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبہ لوگر میں طالبان بڑی تعداد میں سرگرم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.