22 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:31
فرانس:یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......پیرس میں ایک میگزین کے دفتر پر حملہ اور اس کے نتیجہ میں ایک سپر اسٹور میں لوگوں یر غمال بنانے اور 17افراد کے قتل واقعے کے بعد گزشتہ دنوں لیوں میں ایک فیکٹری پر حملہ جس میں فیکٹری کے مالک کا سر قلم کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یوم جمہوریہ فرانس کے موقع پر سیکورٹی ہائی الٹ دیکھنے میں آئی ،یوم جمہوریہ کی تقریبات دیکھنے اور خصوصی طور پر آتش بازی دیکھنے کیلئے آنے والوں کو سخت سیکورٹی انتظامات اور وسیع پیمانے پر پولیس چیکنگ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اہم مقامات کے زیر زمینریلوے اسٹیشن بند ہونے کے باعث میلوں پیدل چلنا پڑا۔اس سب صورتحال کے باوجود عوام نے ہائی الٹ رکھنے پر انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔ پیرس سیکورٹی پلان کے انچارج فلپ ڈولس نے اتوار کی شام جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہماری سیکورٹی ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ فرانس میں مقیم دیگر یورپی ممالک کے لوگ یہاں داعش کیلئے کام کرتے ہیں اور داعش میں شامل ہونے والوں کی رہنمائی اور مالی معاونت بھی کرتے ہیں، جن میں عرب اور ایشیائی لوگوں کی اکثریت شامل ہیں جن کیخلاف آپریشن جاری ہے اور کئی سو افراد کو فرانس بدر کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسے سماج دشمن افراد کی نشاندہی کی جائے ۔