تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:47

ممبئی دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی سزائےموت کیخلاف اپیل مسترد

جیو نیوز - نئی دہلی ........بھارتی سپریم کورٹ نے 93 ءکے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی سزائےموت کیخلاف دائر آخری اپیل بھی مستردکردی ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 3ججوں پر مشتمل بنچ نے اپیل کی سماعت کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے کے بعد یعقوب میمن کو اب 30جولائی کو پھانسی دی جائیگی ۔یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے ایک اہم ملزم ٹائیگرمیمن کا بھائی ہے،جسے دائود ابراہیم کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔سپریم کورٹ سے قبل بھارتی صدر بھی یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مسترد کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.