23 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:2
امریکا: ریاست ٹیکساس میں قبرستان بنانے کے منصوبے پر تشویش
جیو نیوز - ٹیکساس.......امریکی ریاست ٹیکساس میں قبرستان بنانے کے منصوبے کو ان خدشات کی بنا پر روکا جا رہا ہے کہ مسلمان اس جگہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیلاس سے چالیس میل شمال مشرق میں فارمرزول کے علاقے میں اس قبرستان کو بنانے کی تجویز ایک مقامی اسلامی گروپ نے دی تھی۔ ناقدین کہتے ہیں کہ انھیں مسلمانوں کے مردوں کی تدفین کے طریقۂ کار پر تشویش ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ وہاں مسجد بھی تعمیر کی جائے گی۔ اسلامی گروپ کے ترجمان خلیل عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو قبرستان کی تجویز کی مخالفت پر حیرانی ہے۔انھوں نے کہا کہ قبرستان میں میتیں تابوت میں رکھ کر دفن کی جائیں گی۔