تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:3

زمین جیسے سیارے کیپلر452 بی کی دریافت، ناسا کا انکشاف

جیو نیوز - نیویارک........امریکی خلائی ادارے ناسا میں سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے۔ کیپلر452 بی سیارہ حجم میں زمین سے بڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی سے باہر زمین سے ملتے جلتے سیارے کا انکشاف کیا ہے، ناسا کے مطابق کیپلر452 بی کا اپنے ستارے سے تقریبا اتنا ہی فاصلہ ہے، جتنا کے زمین کا سورج سے ہے۔ اس سیارے پر 385دن کا ایک سال ہوتا ہے، کیپلر452 بی زمین سے 60فیصد بڑا ہے، تاہم کیپلر452 بی کا سورج زمین کے سورج سے 10گنا بڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.