تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:16

انسانی اسمگلنگ کیخلاف تھائی حکام کاآپریشن،100 گرفتار

جیو نیوز - بینکاک......تھائی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک جرنیل سمیت 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔تھائی لینڈ میں حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی مئی میں 36اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد شروع کردی تھی۔ اور اب تک تھائی فوج کے ایک جرنیل سمیت 100سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 91افراد کا تعلق تھائی لینڈ ،9 کا میانمار اور 4 افراد کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ۔ گرفتار افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ ، بے جا حراست میں رکھنے اور تاوان کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مطابق تھائی فوج سینیئر ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (Manas Kongpaen) بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بینکاک میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.