24 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:47
ترکی کا دولتِ اسلامیہ اور علیحدگی پسند کرد تنظیم کیخلاف آپریشن
جیو نیوز - استنبول.........ترکی نے دولتِ اسلامیہ اور علیحدگی پسند کرد تنظیم’’ پی کے کے‘‘ کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے نیٹو ممالک کے سفیروں کا اجلاس طلب کیاہے،اجلاس کل برسلز میں ہوگا۔ترکی میں ہونےوالے حالیہ حملوں کے بعد ترک حکومت کی شام میں دولتِ اسلامیہ اور عراق کے شمالی علاقوں میں کُرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی جاری ہے۔ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے، جس کےتحت کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کے خطرے کے پیشِ نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے۔