تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:19

صدراوباما کا دورہ کینیا کےدوران رقص ،سب حیران

جیو نیوز - نیروبی.......امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے آبائی ملک کینیا کے دورے میں صدارتی عشائیے کے دوران رقص کر کے سب کو حیران کردیا۔ امریکی صدر بارک اوباما کےاعزاز میں کینیا کے صدر Uhuru Kenyattaنے عشائیہ دیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت پاپ اسٹار گروپ Sauti Sol کو بھی مدعو کیا گیا۔ عشائیے کے دوران سوتی سول گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے اورمدھر گانے پر رقص کرنے لگے۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔ امریکی صدرنے دورے کے دوران اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کی ہے ۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا کینیا کا پہلا دورہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.