تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:16

قیدیوں کی تعلیم، امریکا کاپل گرانٹ منصوبہ دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی حکومت نے قیدیوں کی تعلیم کے لیے پل گرانٹ منصوبہ دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےامریکا کی وفاقی حکومت کی جانب سے پل گرانٹ (Pell Grants)منصوبہ ضرورت مند طلبہ کو دیا جاتا ہے۔ اس گرانٹ سے قیدیوں کو بھی فنڈز دیے جاتے تھے لیکن انیس سو چورانوے میں اس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اور اب اوباما انتظامیہ ایک بار پھر قیدیوں کے لیے یہ گرانٹ بحال کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر تین سے پانچ سال تک آزمائشی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ہزاروں قیدی کالج کورسس میں داخلہ لے سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.