25 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:20
افغان حکومت نے ملاعمرکی ہلاکت کی تصدیق کردی
جیو نیوز - کابل......افغان حکومت نے ملاعمرکی ہلاکت کی تصدیق کردی۔افغان حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مصدقہ معلومات کے مطابق ملاعمر 2013ء میں پاکستان میں ہلاک ہو ئے۔ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے نے افغان انٹیلی جنس کے حوالے سے کہا تھا کہ ملا عمر دو یا تین سال قبل مارے جا چکے ہیں، جبکہ چند روز پہلے افغان طالبان سے الگ ہونے والے ایک دھڑے اسلامک موومنٹ فدائی محاذ نے طالبان امیر ملا عمر کی ہلاکت کے بارے میں دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ملا عمر زندہ ہیں ان کی ہلاکت کی خبر جھوٹ کا پلندہ اور افواہ ہے ۔