تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:4

امریکا:سفید فام پولیس اہلکار پر سیاہ فام شخص کے قتل کی فرد جرم عائد

جیو نیوز - سنساٹی .......امریکی شہر سنساٹی میں جیوری نے سفید فام پولیس اہلکار پر سیاہ فام شخص کے قتل کی فرد جرم عائد کردی ہے۔امریکی حکام نے سنسناٹی میں 19جولائی کو سفید فام پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سیاہ فام شخص سیموئل (Samuel Dubose) کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ یہ ویڈیو پولیس اہلکار کے جسم پر لگے کیمرے سے لی گئی ہے۔ ہیملٹن کاونٹی کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گرینڈ جیوری کی جانب سے تفتیش کے بعد پولیس اہلکار (Ray Tensing) قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے سیموئل کے سر پر گولی ماری جو کہ سمجھ سے بالا تر اور مکمل طور پر غیر ضروری عمل تھا۔ جیوری کے فیصلے کے بعد سنسناٹی میں سیکڑوں افراد احتجاج کیا اور سموئل کے قاتل پولیس اہلکار کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.