25 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:3
ملامحمد عمرانتقال کرگئے،بیٹے او رافغان طالبان کی تصدیق
جیو نیوز - کابل.......طالبان امیر ملا محمد عمر کے بیٹےمحمد یعقوب او رافغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ ملامحمد عمرانتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاعمرکی ہلاکت کہاں ہوئی اس کے متعلق طالبان نے اپنے بیان میں کچھ نہیں بتایا۔ غیرملکی خبرایجنسی نے افغان طالبان کے حوالے سے بتایا کہ ملاعمر بیماری کے باعث انتقال کر گئے، ان کی گزشتہ 2ہفتوں سے طبیعت خراب تھی۔ افغان طالبان کا مزید کہنا ہے کہ ملاعمرایک دن کے لیے بھی پاکستان نہیں گئے۔