تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59

اوباما نے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی صدر باراک اوباما نے 2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔اس وقت دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر چین میں ہے اور یہ امریکی کمپیوٹر اس سے 20 گنا زیادہ تیز ہوگا۔ لائن پیک معیاری ٹیسٹ کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کی رفتار 33.86 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ ہے جو 33863 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ کرنے کا اہل ہے۔اس کمپیوٹر پر تحقیق اور اس کی تیاری کے لیے ایک نیا ادارہ نیشنل اسٹریٹیجک کمپیوٹنگ انیشی ایٹو قائم کیا جائے گا۔امریکہ اس نئے سپر کمپیوٹر کو پیچیدہ سمیولیشنز کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق اور قومی سلامتی کے منصوبوں میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.