تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:3

حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

جیو نیوز - کابل......حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے ۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے ہیں۔جلال الدین حقانی افغان طالبان کے نائب امیرسراج الدین حقانی کے والد تھے جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک سال قبل انتقال کر گئے تھے اور ان کی موت طبعی تھی۔ ذرائع کے مطابق جلال الدین حقانی کی تدفین افغانستان کے صوبہ خوست میں کی گئی، جلال الدین حقانی طالبان کے اتحادی تھے جن کے 10بیٹوں میں سے تین ڈرون حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک بیٹا اسلام آباد میں قتل ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.