25 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:59
ایکوڈور : 7لاکھ 65ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا
جیو نیوز - کویٹو......ایکوڈور کی وزارت ماحولیات نے اس شجر کاری مہم کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں 57ہزار 512افراد نے حصہ لیا۔ اس طرح صرف 8گھنٹے میں 237مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ جبکہ 2ہزار 269ہیکٹرز پر پھیلے علاقے میں لگائے گئے پودوں کی کل تعداد 7لاکھ 65ہزار سے زائد ہے۔اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ والوں نے 8گھنٹے میں سب سے زیادہ اقسام کے پودے لگانےپر منتظمین کو سرٹیفکیٹ بھی دیا۔