تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:31

تہران: پارلیمنٹ جلد ایٹمی معاہدے کی منظوری دے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

جیو نیوز - تہران...........ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ایٹمی معاہدے کی منظوری دے، تاکہ اگر امریکی کانگریس معاہدے کو مسترد کردے، تو اس کی ناکامی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو۔ امریکی کانگریس ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کا جائزہ لے رہی ہے۔ جائزے کا یہ عمل 2ماہ تک جاری رہے گا، جس میں سے اب تک 2ہفتے گذر چکے ہیں۔ ادھر ایرانی پارلیمنٹ میں بھی معاہدے کے فوائد اور نقصانات پر غور کیا جارہا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلے منٹ کو جلد از جلد اپنی رائے ظاہر کردینی چاہیے کیونکہ اگر امریکی کانگریس معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو مذاکرات اور معاہدے کی ناکامی کی ذمے داری بھی کانگریس پر ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.