تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:3

ملائیشین طیارے ایم ایچ 370کا ممکنہ ملبہ، تجزیے کیلئے فرانس پہنچا دیا گیا

جیو نیوز - کوالالمپور..........بحر ہند سے ملنے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کے ممکنہ ملبے کو تجزیے کے لیے فرانس پہنچا دیا گیا ہے۔ بحر ہند میں فرانس کے جزیرے ری یونین میں 4روز قبل مقامی لوگوں کو جہاز کا ملبہ ملا تھا، جس کو طیارے کے ذریعے پیرس پہنچا دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جہاز کا یہ ٹکڑا ممکنہ طور پر گزشتہ سال لاپتہ ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کا ہو سکتا ہے، جو کوالالپمور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 239مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ فرانس، ملائیشیا اور بوئنگ کمپنی کے ماہرین 5اگست سے جہاز کے ٹکڑے کا تجزیہ شروع کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.