26 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:19
بحر ہند کے جزائر لاپتہ طیارے کے ممکنہ ملبے پر نظر رکھیں، ملائیشیا
جیو نیوز - کوالالمپور .......ملائیشیا نے بحرہند میں ری یونین جزیرے کے قریب واقع دیگر جزائر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے پر نظر رکھی جائے۔بحر ہند کے ری یونین جزیرے سے جہاز کا ایک اور ٹکڑا ملا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹکڑا ملائیشیا کے تقریباً ایک برس قبل لاپتا ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کا ہو سکتا ہے۔ملائیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے وہ ری یونین جزیرے کے قریبی علاقوں میں جہاز کے ملبے کی تلاش کا دائرہ کار بڑھانا چاہتی ہے۔ بحر ہند کے جزائر سے کہا جائے گا کہ ایم ایچ 370 کا ممکنہ ملبہ ملنے کی صورت میں ملائیشیا کو آگاہ کیا جائے ۔ایم 370 طیارہ مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا جس میں 239 مسافر سوار تھے۔