تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4

بھارت میں شدید بارشیں، 100سےزائد افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ریاست گجرات،راجستھان،اڑیسہ،ہماچل پردیش اورمغربی بنگال میں شدید بارشوں کے سبب 100سےزائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاستوں گجرات،راجستھان،مغربی بنگال ،اڑیسہ اور ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ،ان پانچ ریاستوں میں بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 100 افراد جان سے چلے گئے اور 80 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ۔دوسری جانب حکام نے متاثرین کیلئے محفوظ مقام پر عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.