تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:44

ملا عمر کے بیٹے محمد یعقوب کی ہلاکت کی اطلاع، طالبان کی تردید

جیو نیوز - کابل........افغان طالبان کے مرحوم امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،جبکہ افغان طالبان نے ملاعمر کے بیٹے کی ہلاکت کی تردید کردی۔افغان میڈیا کے مطابق سابق طالبان رہنما ملا محمد عمر کے صاحبزادے محمد یعقوب 4روز قبل قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوئے۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک اجلاس کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا ۔دوسری جانب افغان طالبان رہنماملاحسن رحمانی کا کہنا ہے کہ محمدیعقوب کی ہلاکت کی خبربے بنیادہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میرا ملاعمر کےخاندان سےرابطہ ہے،2روزقبل یعقوب سےبات ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.