26 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:19
نیدر لینڈ میں کرین گرنے سے 20افراد زخمی ہوگئے
جیو نیوز - ایمسٹرڈیم......نیدر لینڈ نے مغربی قصبے میں اولڈ رہائن دریا پر واقع پُل کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا ۔ اس دوران دو کرین قریبی گھروں پر جا گرے۔ جس کے نتیجے میں کم ازکم 20افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا ہے۔ ریسکیو اہلکارملبے کے نیچے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔