تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:44

اسپین، سوٹ کیس میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالا ہلاک

جیو نیوز - میڈرڈ...... اسپین میں سوٹ کیس میں بند ہو کر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا ستائیس سالہ شخص دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ مراکش کا ایک شہری اس وقت سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کا بھائی اسے ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی کار میں اسپین میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ فرانسیسی شہریت رکھنے والے شخص کے بھائی کے خلاف غیرارادی قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ اس سال مئی کے مہینے میں کسٹم حکام نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک سوٹ کیس میں سے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک آٹھ سالہ بچے کو برآمد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.