تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:3

افغان صدر اشرف غنی کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ

جیو نیوز - کابل.......افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہے۔ اس بات کا انکشاف چاغی میں ضلعی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کونسل کے چیئر مین ملک دِل مراد حسنی نے شناختی دستاویز بھی پیش کیں۔ مقامی میڈیا رپورٹ میں ملک دِل مراد حسنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈ نادرا کا ہے۔ کونسل کے چیئرمین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغان جنگجو رہنما احمد شاہ مسعود کے پاس بھی پاکستانی شناختی دستاویز موجودتھیں۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آئے ہیں جب پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااور بلوچستان میں تقریباًایک لاکھ مشتبہ افغان غیر ملکیوں کی طور پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.