27 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:15
گلیشیئرز سے علیحدہ ہونے والی برف کی شرح میں خطرناک اضافہ
جیو نیوز - نیویارک.......اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں دنیا بھر کے گلیشیئرز سے علیحدہ ہونے والی برف کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ،جس سے تازہ پانی کے نظام کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2001 ء سے 2010 ءکے دوران دنیا بھر میں گلیشیئر کے پگھلنے کی شرح بیسویں صدی کے مقابلے میں 2سے 3گنا زیادہ رہی ،جس نے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق اگر عالمی حدت کی شرح مستحکم بھی رہے تو بھی گلیشیئر کا پگھلناجاری رہے گا۔دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیئرز کےپگھلنےکی وجہ ہے ، جس سے جھیلوں اور دریاؤں کے تازہ پانی کو بھی خطرات لاحق ہیں، دنیا بھر کے اربوں لوگ گلیشئر اور برف کے پگھلنے سے دریاؤں میں جانے والے پانی پر گزارا کرتے ہیں اور اگر دریا طرح خشک ہونے لگیں تو زراعت پربھی بہت برے اثرات پڑیں گے ۔