27 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:16
ہیرو شیما: مرنے والوں کی یاد میں لالٹینیں دریا میں بہائی گئیں
جیو نیوز - ہیرو شیما..........جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم کے حملے کو 70برس مکمل ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کی یاد میں ہیرو شیما کے شہریوں نے لال ٹینیں روشن کرکے دریا میں بہائیں ہیں۔ 6اگست 1945کو ہیروشیما پر ایٹم بم کے حملے میں 78ہزار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 1945کے اختتام تک ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 40ہزار افراد تک پہنچ چکی تھی۔ تابکاری اثرات اور زخموں کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ آنے والے برسوں میں بھی جاری رہا اور ہزاروں افراد موت کا شکار ہوئے۔ مرنے والوں کی یاد میں ہیروشیما کے شہریوں نے تقریباً 10000لال ٹینیں دریا میں بہائیں۔ ان لال ٹینوں پر مرنے والوں کے نام اور امن کے پیغامات بھی درج تھے۔