تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:47

ڈھاکہ: سکیولر نظریات پر ایک اور بلاگر کو ہلاک کردیا گیا

جیو نیوز - ڈھاکہ.......اے پی پی.......بنگلہ دیش میں سکیولر نظریات پر ایک اور بلاگر کو ہلاک کر دیا گیا۔ ڈھاکہ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 40سالہ نیلوئے چٹرجی نامی اس بلاگر کی لاش ڈھاکہ میں واقع اس کے فلیٹ سے ملی ہے۔ رواں برس کے دوران بنگلہ دیش میں کسی بلاگر کی ہلاکت کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ چٹرجی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف تھے اور ہلاک کیے جانے والے بلاگرز کے لئے انصاف کا تقاضا کر رہے تھے۔ بنگلہ دیش میں فعال جنگجو سکیولر نظریات کے حامل بلاگرز کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.