تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:20

بنگلادیشی پرواز کا انجن فیل، بھارتی شہر رائے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ

جیو نیوز - ڈھاکا ......ڈھاکا سے مسقط جانے والی بنگلادیشی پرواز نے انجن فیل ہونے پر بھارت کے شہر رائے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔ یونائیٹڈ بنگلادیش ایئر لائن کی پرواز کا انجن فیل ہونے طیارے کو بھارتی شہر رائے پور میں ایمر جنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔یہ پرواز ڈھاکا سے مسقط جا رہی تھی ، جبکہ طیارے میں 150 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے بنگلادیشی حکام سے مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔بنگلادیشی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.