27 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:3
افغانستان کے صوبے قندوز میں بم دھماکا،22 افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل.....افغانستان کے صوبے قندوز میں بم دھماکے سے مقامی ملیشیا فورس کے 22اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا قندوز کے قصبے خان آباد میں مقامی ملیشا فورس کے اجتماع میں ہوا ۔ دھماکا خیز مواد کار میں نصب کیا گیا تھا ، صوبائی پولیس ترجمان کا کہناہےکہ دھماکے میں 4 کمانڈروں سمیت ملیشیافورس کے22اہلکار ہلاک ہوئے۔ واقعے کی ذمے داری طالبان سمیت کسی گروپ نے نہیں قبول کی ۔