تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:15

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی رہنما پر پتھر سے حملہ، خاتون زخمی

جیو نیوز - نئی دہلی.......نئی دلی میں منشیا ت کے خلاف جاری مہم میں عام آدمی پارٹی کی خاتون رکن الکا لامبا کو نامعلوم شخص نے حملہ کر کے زخمی کردیا۔پتھر لگنے سے خاتون کے سر میں زخم آئے۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق مہم کے دوران ایک نامعلوم شخص نے خاتون پر پتھر پھینکے ، جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔حملہ آور نے بھرے مجمعے میں خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس نے حملہ آور کو پکڑ لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ، اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد خاتون نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ زخمی ہونے کے باوجود میدان نہیں چھوڑیں گی ، عام آدمی پارٹی کے مطابق اس نامعلوم شخص کو صبح بی جے پی رہنما کی دکان کے باہر کھڑا دیکھا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.