28 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:15
محمد حامد ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک فرانس میں شامل
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......پیرس کے معروف بزنس مین محمد حامد ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک فرانس میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے نئے آنے والوں کو خوش آمدکرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے معاشی طور پر مستحکم نوجوانوں کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت تحریک کے لیے باعث ِ فخر ہے۔