تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:35

امریکی ریاست مشی گن میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

جیو نیوز - نیویارک.....مشی گن کے شہر لانسنگ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کہیں گٹر ابل رہے ہیں تو کہیں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جس سے شہریوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے مشی گن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.