تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:36

سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈکی ضمانت پر رہائی

جیو نیوز - نئی دہلی ........بھارت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی،بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارت کی وزرات داخلہ کی جانب سے لوک سبھا کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم نبا کمار عرف سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔آسیم آنند کو گزشتہ سال پنجاب اور ہریانہ کی ہائی کورٹ سے سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔بھارتی حکومت کے اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آنے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت دہشت گردی میں ملوث ہندو انتہاپسندوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دو ہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں میں ستر افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.