تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:19

کیلی فورنیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی میں 1قیدی ہلاک

جیو نیوز - ساکرامنٹو.........امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 1قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق کیلی فورنیا کے ساکرامنٹو جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، جس سے جیل میں شدید بد نظمی پیدا ہو گئی، اس دوران قیدیوں کے درمیان جھڑپ میں 1قیدی ہلاک بھی ہوگیا، جبکہ چاقو کے زخم لگنے سے 5قیدی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل انتظامیہ کے اہلکار محفوظ رہے اور کیلی فورنیا کے اس جیل میں 2300قیدی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.