تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59

تیانجن: دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد50 ہوگئی

جیو نیوز - تیانجن......... چین کے ساحلی شہر تیانجن میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 50تک پہنچ گئی ہے۔ چینی فوجی ماہرین کی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تیانجن کے گودام میں دھماکوں کے بعد لگی آگ کی تپش 24گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ٹھنڈی نہیں ہو سکی ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 50ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں 12سے زائد فائر فائٹرز بھی شامل ہیں، جبکہ 700سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جن میں سے 70زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ چینی فوجی ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر آتش گیر مواد کے تجزیے کا کام شروع کردیا ہے۔ دھماکوں سے متاثرہ علاقے کے 6000افراد کو قریبی اسکول میں قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.