تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:59

امریکا، کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس.......امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو ہیلی کاپٹر اور طیاروں کے ذریعے کیمیکل اور پانی پھینک کر بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 100 ایکڑ تک پھیل گئی ہے،آگ کی لپیٹ میں آکر ایک مکان بھی تباہ ہوگیا۔ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے پانی اور کیمیکل پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پولیس نے آزوسا اور گلینڈورا میں لوگوں کو آگ سے خطرہ نہ ہونے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.