29 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:31
بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منا یا
جیو نیوز - سری نگر.....بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا۔ حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی گئ۔ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کےتمام شہروں میں یوم سیاہ منایا گیا۔حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی،کاروبار بند اور سڑکیں سنسان رہیں۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ۔بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، محمد یٰسین ملک سمیت کئی رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ۔دوسری جانب آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے بھی بھارتی قبضے اور جارحیت کے خلاف احتجاج کیا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر غم و غصے کا اظہار کیا۔میر پور سمیت آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں آج احتجاجی جلوس نکالے گئے۔