29 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:31
بغداد: کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی
جیو نیوز - بغداد.........عراق میں کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک ہوگئے اور 68افراد زخمی ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا عراق کے شہر صدر سٹی میں کار ڈیلر شپ مارکیٹ میں ہوا، جہاں دھماکے میں 11افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکا اسی ضلع میں ہوا، جہاں 2روز قبل ہول سیل مارکیٹ میں خودکش ٹرک بم دھماکے میں 54افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج کے دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔