تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:36

واشنگٹن:جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعدد مکانات تباہ

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نواحی جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ، واشنگٹن کے نواحی علاقے میں واقع چیلن جھیل کے اطراف جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے کے نتیجے میں قریبی واقع پچاس سے زائد مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔ پندرہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ مقامی اسپتال سے بھی متعدد مریضوں کو دیگر علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے ، آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.