تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:0

یورپ میں دوسری پی ٹی آئی کانفرنس کا انعقاد

جیو نیوز - پیرس ......رضا چوہدری ......یورپ میں دوسری بڑی تاریخ ساز پی ٹی آئی کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ کی طرف سے بلائی گئی دوسری پی ٹی آئی یورپ کانفرنس میلان میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں یورپی ممالک سے پی ٹی آئی کے ممبران نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔جن میں سر فہرست صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، عامر الیاس، اعجاز الحق ، یاسر خان، میاں طارق جاوید، آصفہ ہاشمی، یاسر قدیر،راجہ طاہر، عارف گھمن، شاہد جمیل، بابر بھٹی، غلام حسین کیانی، شاہ سید،مہدی ماہر، میاں ذوالفقار،منور جٹ، اکبر کمبوہ،ایم طارق، فوزیہ بٹ، سدرہ عامر، نوشین الیاس اور دیگر شامل ہیں۔ کانفرنس کے مندوبین نے یوم پاکستان پہلی بار یورپی سطح پر منانے پر ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اسے اوورسیز سطح پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ قرار دیا۔یوم پاکستان کے موقع پر پی ٹی آئی یورپ کانفرنس کا انعقاد عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور یورپی ممالک کے ممبران کے درمیان مکمل ہم آہنگی بنیادی مقصد تھا۔کانفرنس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ نے پی ٹی آئی یورپ کے ممبران کو اکٹھا کر کے ملکی اور اوورسیز کے مسائل زیر بحث لانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ کانفرنس کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بھی ویڈیو لنک سے خصوصی خطاب کیا۔ جن میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق اور فوزیہ قصوری شامل تھے ۔کانفرنس کے آخر میں پی ٹی آئی یورپ کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر کے لئے صاحبزادہ جہانگیر کا نامبھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ محمد ندیم یوسف، یاسر خان، میاں طارق جاوید، فہد چیمہ یاسر قدیر پارٹی کا اثاثہ ہیں۔محترمہ فوزیہ قصوری کو پی ٹی آئی نیشنل اور اوورسیز آرگنائزر بننے اور میاں طارق جاوید کو میڈیا ایڈوائزر یورپ بننے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.