تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:49

ہماچل پردیش میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی.....بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سکھوں کے گردوارے پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ ہماچل پردیش کے ضلع کولو میں پیش آیا۔ شدید بارشوں کے باعث سکھوں کے مشہور گردوارہ مانی کرن صاحب میں اچانک مٹی کا تودہ گر گیا۔ حادثے میں 7زائرین ہلاک جبکہ 15زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.