تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:15

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا

جیو نیوز - سری نگر......بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی،مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ میر واعظ اور علی گیلانی کو بھی نظر بند کردیا گیا۔ حریت رہنماؤں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سےملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ بھارت میں ہونے والی پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات میں کشمیری رہنماؤں کی آمد کو روکنے کیلئے بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ کو گھروں میں نظر بند کردیا جب کہ حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنماؤں کے خلاف بھارتی سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن کیا ہائی کمیشن کی جانب سے بھارت میں 23 اور 24 اگست کو ہونے والے پاک بھارت مزاکرات میں کشمیری رہنماؤں کومدعو کیا گیا تھا،دوسری جانب بھارتی حکومت نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.