تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:4

پاکستان کی کشمیری رہنماؤں کو دعوت، مودی حکومت بوکھلا گئی

جیو نیوز - سری نگر........بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نے کشمیری حریت رہنمائوں کو ملاقات کی دعوت کیا دی،مودی حکومت بوکھلاگئی،بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون کیا اور کئی رہنمائوں کو گرفتار اور کئی کو گھروں میں نظر بند کردیا، کئی گھنٹے بعد علی گیلانی ،یاسین ملک اور میر واعظ کی نظر بندی ختم کردی گئی۔زبان پر محبت اور امن کی باتیں لیکن حقیقت میں ارادے خطرناک، کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت کو جوش مارتا دیکھ کر بھارتیوں کے زخم ایک بارپھر ہرے ہو گئے سینوں میں سلگتی آگ ایک بار پھر بھڑکنے لگی، حسد اور جلن کی اسی آگ میں جلتی مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے حریت رہنمائوں کو بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن جانےسے روکنے کے لئے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، مولاناعباس انصاری ، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین کلوال کو گھروں میں نظر بند جبکہ حریت رہنما محمد یوسف نقاش اورہلال احمد وار کو گھروں سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،لیکن پھر کچھ گھنٹوں بعد رہا کر دیا۔ وجہ صرف اتنی سی تھی کہ سیدعلی گیلانی،یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو پاکستان نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن میں تئیس اگست کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔ اس دعوت میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی حریت رہنمائوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔یہی نہیں بھارتی حکومت نےکشمیری رہنماؤں کوسرتاج عزیزسےملاقات نہ کرنےکی وارننگ بھی دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.