تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:35

تھائی لینڈ میں بنکاک دھماکے کی تحقیقات جاری

جیو نیوز - بنکاک.......تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں رواں ہفتے ہونےوالے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دہشتگردوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ملوث ہے۔ تھائی پولیس کے مطابق بنکاک میں پیر کے روز ہوئے دھماکے میں کم از کم دس مشتبہ افراد ملوث ہوسکتے ہیں،اب تک کی تحقیقات کے مطابق دہشتگردی کی اس کارروائی میں ایک بڑا نیٹ ورک ملوث ہےاور دھماکے کی منصوبہ بندی ایک ماہ پہلے کی گئی۔ پولیس کا کہناہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل کی سی سی ٹی وی وڈیو کا نئے پہلوؤں سے جائزہ لیا جائےگا اور اس کارروائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائےگا،بنکاک میں مندر کے باہر ہوئے دھماکے میں گیارہ غیر ملکیوں سمیت 20افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.