31 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:3
میکسیکو سٹی: آتش فشاں سے راکھ و دھواں کا اخراج پھر سے شروع
جیو نیوز - میکسیکو سٹی.......میکسیکو کی جنوب مغربی ریاست کولیما کا آتش فشاں گزشتہ ماہ سے متحرک ہے۔ آتش فشاں دھماکوں کے ساتھ وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں بھی اگل رہا ہے۔ دھویں کے گہرے بادل فضا میں 3کلو میٹر تک بلند ہو رہے ہیں۔ جس کے باعث قریبی آبادی میں بسے لوگ پریشان ہیں۔ میکسیکو میں 3000آتش فشاں پہاڑ ہیں، جن میں سے 14آتش فشاں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔