تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:16

اٹلانٹا میں رن وے پر کھڑے طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی

جیو نیوز - اٹلانٹا.......امریکی شہر اٹلانٹا میں طوفانی موسم کے باعث رن وے پر کھڑےطیارے پر آسمانی بجلی گر گئی، حادثے کے وقت طیارے میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ کیمرے کی آنکھ میں اس وقت ایک ڈرامائی منظر قید ہواجب اٹلانٹا میں پرواز کیلئے رن وے پر تیار کھڑا طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ موسم ابر آلود تھا ،ایسے میں آسمانی بجلی طیارے کے آخری حصے پر آ کر گری، یہ نظارہ سامنے کھڑے دوسرے طیارے کے مسافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 111 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.