31 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:43
نیویارک: مسلح شخص کی فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ ہلاک
جیو نیوز - نیویارک........امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو زخمی کردیا ہے اور پھر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں مسلح حملہ آور سرکاری عمارت میں گھس گیا اور فائرنگ کرکے گارڈ کو شدید زخمی کر دیا۔ سیکیورٹی پوائنٹ سے گزرنے کے بعد حملہ آور نے گولی مار کر خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ زخمی سیکورٹی گارڈ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔