تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4

کشمیری رہنما شبیرشاہ کودلی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

جیو نیوز - نئی دلی.......مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے لیے سرینگرسے نئی دہلی پہنچنے والے کشمیری رہنما شبیرشاہ کوایئر پورٹ پرحراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند کشمیری رہنما شبیر شاہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کی دعوت پر بھارت اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے استقبالیے میں شرکت کے لیے سرینگر سے نئی دہلی پہنچے تھے۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شبیر شاہ کے ہمراہ دیگر دو افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.