تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:43

برطانیہ : ایئرشو کے دوران طیارہ گرنے سے7افرادہلاک،15زخمی

جیو نیوز - لندن......برطانیہ میں ایئر شو کے دوران کرتب کا مظاہرہ کرتا ہوا طیارہ مصروف شاہراہ پر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔حادثہ برطانیہ کی کاؤنٹی مغربی سسیکس میں شورہیم ایئر شو کے دوران پیش آیا، 1950 ءکا ہاکر ہنٹر طیارہ ہوائی کرتب دکھاتے ہوئے نزدیکی سڑک پر ٹریفک اشارے کی منتظر گاڑیوں پر گرکرتباہ ہو گیا، طیارے کے گر کر آگ کے گولے میں تبدیل ہونے کا منظر ایئر شو میں موجود ہزاروں شرکا نے دیکھا، حادثے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، طیارے سے پائلٹ کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.