31 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:59
کویٹو: آتش فشاں 148سال بعد دوبارہ خطرہ بن گیا
جیو نیوز - کویٹو..........ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو سے 45کلو میٹر دور ایکواڈور کا ’کوٹو پاکسی‘ آتش فشاں پہاڑ 148سال بعد دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آتش فشاں سے دھویں اور راکھ کے اخراج کے باعث قریبی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آتش فشاں گزشتہ ہفتے سے دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں اخراج کر رہا ہے۔ راکھ اور دھویں کے بادل جس کے باعث قریبی آبادیوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچے کا خدشہ ہے، 2کلو میٹر دور تک پھیل گئے ہیں۔ حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔