تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 0:59

افغان طالبان کےنئے امیرملااخترمنصور کا جنگجوؤں سے حلف

جیو نیوز - ہلمند......افغان طالبان کےنئے امیرملااخترمنصورنے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجوؤں سے حلف لیا۔افغان طالبان کے نئے امیر ملااخترمنصورافغانستا ن کے مختلف شہروں میں اپنے گروپ میں شامل ہونے والے نئے جنگجوؤں سےوفاداری کا حلف لے رہےہیں ۔انہوں نے صوبہ ہلمند میں بھی نئے جنگجوؤں کے ایک گروپ سےحلف لیا۔اس موقع پر دیر تک ہوائی فائرنگ جاری رہی ۔سابق امیر ملاعمر کے انتقال کے بعد طالبان شوری کے فیصلہ سے ملااخترمنصورکوافغان طالبان کا نیا امیر جبکہ سراج الدین حقانی کونائب امیر مقررکیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.